Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Popular Posts

Follow us on FB

Showing posts with label ایکسپریس اردو. Show all posts
Showing posts with label ایکسپریس اردو. Show all posts

Monday, 19 March 2018

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل ہیروز لاہور پہنچ گئے

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 12 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز اور کوچز لاہور پہنچ گئے۔

پی ایس ایل کے غیر ملکی کرکٹرز کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ پاکستان پہنچنے والوں میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ کلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شامل ہیں، غیر ملکی کرکٹرز میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، کرس جارڈن، رکی ویسلز، لیام ڈیواسن، آندرے فلیچر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان آنے والے غیر ملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے لینڈل سیمنز، جون ڈینلی، روی بو پارا، کائل ملز، ڈیوڈ وائزے، انگرام بھی شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ، ریلی روسو بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں جب کہ کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ویون رچرڈز، جولیئن فاؤنٹین شامل ہیں۔

ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کھلاڑیوں کے لئے خصوصی راستہ بنایا گیا ہے، تمام کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

The post پی ایس ایل کے انٹرنیشنل ہیروز لاہور پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DFXLJU

روزگار کے سلسلے میں افغانستان جانے والے خیبرپختونخوا کے نوجوان لاپتہ

پشاور: روزگار کے سلسلے میں افغانستان جانے والے خیبرپختونخوا کے 24 نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 

لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے نوجوان روزگار کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے جنھیں باگرام اور پل چرخی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں لاپتہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خیبر پختونخوا کے 24 نوجوان لاپتہ ہیں، لاپتہ نوجوانوں کا تعلق پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور دیگر اضلاع سے ہے جو روزگار کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ نوجوانوں کو باگرام اور پل چرخی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے جب کہ نوجوانوں کی گمشدگی کا معاملہ عالمی تنظیم ریڈ کراس کے نوٹس میں بھی لایا جا چکا ہے، ہماری درخواست ہے کہ حکومت پاکستان 24 نوجوانوں کی گمشدگی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائے اور افغان حکومت سے بات کرے۔

The post روزگار کے سلسلے میں افغانستان جانے والے خیبرپختونخوا کے نوجوان لاپتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FMkmuz

سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کے پاس چائے پینے کے پیسے بھی نہیں

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ویرگتی‘ میں ساتھی اداکارہ کا کردار ادا کرنے والی پوجا ددوال ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کے پاس علاج تک کے پیسے نہیں ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں فلم  ’ویر گتی‘ میں سلمان خان نے مدمقابل مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ پوجا ددوال ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) میں مبتلا  ہونے کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں 7 سال سے گوا کے کسینو میں کام کر رہی تھی جب کہ 6 ماہ قبل ہی مجھے پتہ چلا کہ میں ٹی بی جیسے مرض میں مبتلا ہوں اور گزشتہ 15 روز سے اسپتال میں داخل ہوں اور اس وقت میرے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ ایک چائے کا کپ تک خرید سکوں کیوں کہ بیماری کا پتہ چلنے کے بعد میرے شوہر اور سسرالی مجھے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں نے سلمان خان سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی طرح کی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، کیا پتہ وہ میرا پیغام پڑھ کر میری مالی مدد کر سکے۔

واضح رہے کہ 90 کی دہائی کی اداکارہ پوجا ددوال نے نہ صرف ’ویر گتی‘ بلکہ انتقام، ہندوستان اور دبدبا جیسی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

The post سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کے پاس چائے پینے کے پیسے بھی نہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FLZfs1

اشرف صحرائی تحریکِ حریت جموں وکشمیر کے نئے چیئرمین منتخب

 سری نگر: تحریک ِ حریت کے سینئر رہنما اشرف صحرائی  کو  تحریکِ حریت  جموں وکشمیر کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں واقع پارٹی کے  دفتر میں تحریک حریت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اشرف صحرائی کو تحریکِ حریت جموں و کشمیر کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

The post اشرف صحرائی تحریکِ حریت جموں وکشمیر کے نئے چیئرمین منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FPrgik

کراچی بندرگاہ پر دو مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے

 کراچی: کراچی بندرگاہ پر مال بردار جہاز بے قابو ہوکر ٹرمینل پر کھڑے دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کئی کنٹرینرز سمندر میں گرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بندرگاہ پر ایک مال بردار جہاز لنگر انداز تھا، اس دوران دوسرا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ٹرمینل پر کھڑے جہاز سے ٹکرا گیا، دونوں بڑے جہاز ٹکرانے سے کئی کنٹینرز سمندر میں گرگئے اور ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

ٹرمینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا جائزہ لینے اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر ملکی اورعالمی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے جہازوں میں غیرملکی عملہ بھی موجود تھا۔

The post کراچی بندرگاہ پر دو مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2u0JFTU

آرمی چیف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقاتوں کی تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دو ملاقاتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں آرمی چیف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے ایک میڈیا ہاوس کی جانب سے چلائی گئی خبربے بنیاد ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہباز شریف کی ملاقات کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جب کہ ملاقاتوں کی خبریں ایک میڈیا ہاوس کی جانب سے چلائی گئیں جوکہ جھوٹ اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

The post آرمی چیف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FKVtPC

نوازشریف سے کہا تھا کہ عمران خان پر تنقید نہیں کرسکتا، چوہدری نثار 

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران خان سے میرا تعلق اسکول کے وقت سے ہے اور نوازشریف سے کہا تھا کہ میں عمران خان پر تنقید نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے متعلق (ن) لیگ کا بیانیہ نہیں ایک سیاسی مؤقف ہے اور انہوں نے اس موقف سے اختلاف کیا تھا جب کہ (ن) لیگ میں وہ واحد شخص تھے جنہوں نے پاناما کا معاملہ عدالت لے جانے سے منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے تو اس کے ذمہ دار ہم ہیں کیونکہ ہم خود عدالت گئے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تجزیے نہیں ہوتے کہ آیا یہ صحیح ہے یاغلط ، اس پر صرف عمل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :عدلیہ اور فوج سے نہ لڑنے میں ہی نوازشریف کی بھلائی ہے،چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ رضا ربانی نے مشکل حالات میں اچھے طریقے سے سینیٹ کو چلایا، اگر ہم رضا ربانی کو لانا چاہتے تھے تو ان کا نام عام کرنے کی ضرورت کیا تھی، آخری وقت میں سینئر ترین شخص راجا ظفرالحق کو نامزد کیا گیا، جب نمبرز پورے نہیں تھے تو اتنے سینئر شخص کو نامزد نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر سینیٹ میں ہوتے تو پارٹی کے کہنے کے باوجود ڈپٹی چیئرمین کیلیے ووٹ نہیں ڈالتے جب کہ میں نے زندگی میں کبھی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی۔

چوہدری نثار نے اپنے اورعمران خان سے متعلق کہا کہ میرے خلاف اور کچھ نہیں ملتا تو کہا جاتا ہے عمران خان سے دوستی ہے حالانکہ عمران خان سے میرا تعلق اسکول کے وقت سے ہے اور نوازشریف سے کہہ دیا تھا کہ عمران خان پر تنقید نہیں کرسکتا البتہ سیاسی طور پر پی ٹی آئی اورعمران خان پر تنقید ضرور کرسکتا ہوں لیکن ذاتی طور پر ایسا نہیں کرسکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کٹھ پتلی کی طرح کام نہیں کریں گے اور اگر انہیں کام کرنے دیا گیا تو وہ کامیاب ہوجائیں گے جب کہ پارٹی لیڈر مریم نواز نہیں کل اگر وہ بنتی ہیں تو میں (ن) لیگ کا حصہ نہیں ہوں گا۔

The post نوازشریف سے کہا تھا کہ عمران خان پر تنقید نہیں کرسکتا، چوہدری نثار  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GIKYJQ

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے متعلق بورڈ فیصلہ کرے گا،  آسٹریلین ہائی کمشنر

 اسلام آباد: آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر آسٹریلین ہائی کمیشن میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کا بہترین دوست ہے اور وہ دہشت گردی سمیت زندگی کے مختلف حصوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے، پاکستان کے طالب علموں کو وظائف دے رہا ہے جب کہ پاکستان کو اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ چاہتی ہوں کیوں کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے کیوں کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی اورٹیمیں آ رہی ہے۔

The post پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے متعلق بورڈ فیصلہ کرے گا،  آسٹریلین ہائی کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2u24Xki

سلمان خان کی فلم ’ ریس تھری ‘ کا پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن فلم ’ریس تھری ‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے مداحوں کو ان کی ہر فلم کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے اور جب سے انہوں نے فلم ’ریس ‘ کے تیسرے سیکوئل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے تب سے مداحوں کی خوشی قابل دید ہے اور اسی خوشی کو مد نظر رکھتے ہوئے سلو میاں نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا پوسٹر جاری کردیا جس میں وہ چشمہ لگائے،کاندھے پر کورٹ اور ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑے ہیں جب کہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس ہفتے ملاتا ہوں ریس تھری کی فیملی سے اور میرا نام ہے سکندر۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری

واضح رہے کہ معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گے۔ فلم  15 جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post سلمان خان کی فلم ’ ریس تھری ‘ کا پوسٹر جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FL3zrz

پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ویمنز بگ بیش کھیل کر واپس آنے والی چماری اتاپتو دوبارہ ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گی، ان سے قبل اینوکا راناویرا کپتانی سنبھالے ہوئی تھیں، نیپون ہانسیکا کو نائب کپتان مقرر کیاگیا ہے، 17 سالہ کویشکا دلہانی کو پہلی بار ایک روزہ انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے ملکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، دلہاری کے علاوہ چماری پولگامپولا، سوگندیکا کماری اور اینوشا فرنانڈو کو موقع دیاگیا ہے جب کہ ان کے لئے چمندا گونارتنے، ہانشیما کرونا رتنے ، یشودا مینڈس اور یودیشیکا پربھودانی کو جگہ خالی کرنا پڑی ہے، پاکستان سے سری لنکن ٹیم پہلے 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو کہ آئی سی سی چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہوں گے، یہ مقابلے 20،22اور24 مارچ کو شیڈول ہیں، اس کے بعد دونوں ملکوں میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز 28، 30 اور31 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

The post پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ون ڈے اسکواڈ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pnJopA

آفریدی کا منصوراحمد کے علاج کی ذمے داری سنبھالنے کا اعلان

 کراچی: شاہد آفریدی نے دل کے عارضے میں مبتلا سابق قومی گول کیپر منصور احمد کے علاج کا سارا خرچہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے منصور احمد کے علاج کی ذمے داری سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن منصور کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کرے گی، ہم انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل مقامی اسپتال میں زیرعلاج منصور احمد نے وزیراعظم پاکستان سے طبی اخراجات فراہم کیے جانے کی اپیل کی تھی، جس کے لئے انہیں بیرون ملک منتقل کرنا ہوگا۔

منصور کا دل اب 20 فیصد کام کررہا ہے جب کہ ان کے دیگر اعضا نے بھی کام کرنا چھوڑدیا ہے، وہ گزشتہ 18 یوم سے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں جہاں پر ان کے ادارے کسٹمز نے 5 لاکھ جب کہ 10 لاکھ روپے پی ایچ ایف نے ادا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ منصور نے 1994 کے ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف بے مثال پرفارمنس پیش کرکے ملک کو چیمپئن بنوایا تھا۔

The post آفریدی کا منصوراحمد کے علاج کی ذمے داری سنبھالنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ppDmUy

کچھ کھلاڑیوں نے یقین دہانی کے باوجود پاکستان آنے سے انکار کیا، سرفراز احمد

 لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروانے کے باوجود انکار کیا اور اگر کوئی پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم اسے زبردستی نہیں لا سکتے۔

قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن دونوں گلیڈی ایٹرز کے اہم پلیئرز ہیں، ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا تاہم کوشش کریں گے کہ لوکل پلیئرز اچھا پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ محمود اللہ اور تھیسارا پریرا کی جانب سے پاکستان آنے کی حامی بھرنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ دو سال سے فائنل کھیلتے آ رہے ہیں لیکن اس بار کوشش ہو گی کہ پچھلے میچز میں ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں۔

سرفراز نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا کیوں کہ ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی جب کہ پشاور زلمی سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں ناکامی ہوئی، تاہم اب زلمی کے خلاف میچ میں فتح کیلیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

The post کچھ کھلاڑیوں نے یقین دہانی کے باوجود پاکستان آنے سے انکار کیا، سرفراز احمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DF95Gg

عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

 کراچی: عامر لیاقت حسین اور معروف اداکار عابد علی  نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں،عامر لیاقت کی پی ٹی آئی کو ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت کی شمولیت میں میڈیا کی زیادہ دلچسپی پر حیران ہوں، ہمیں میڈیا عامر لیاقت کی ضرورت ہے،کراچی کے لوگ تحریک انصاف کو تبدیلی لانے کا موقع دیں،چاہتے ہیں کہ سندھ کے لوگ اب تحریک انصاف کو موقع دیں ہم کام کرکے دکھائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اہلِ کراچی سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے نہیں اپنے بچوں اور مستقبل کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے لوگ شہرکی موجودہ  صورتحال کو تبدیل کرکے اسے پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں،جو لوگ یہاں باریاں لیتے رہے انہوں نے اس کراچی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی میری آخری پارٹی ہے، میں ہمیشہ ایم کیوایم میں رہا اور اب تحریک انصاف میرا آخری مقام ہے، اس پارٹی سے کہیں اور جانے کا نام ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

The post عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2G6VooU

دوران پرواز ایوانکا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کا انجن فیل ہوگیا

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی  ایوانکا کے ہیلی کاپٹر کا انجن دوران پرواز فیل ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکاٹرمپ شوہر کے ہمراہ واشنگٹن سے نیویارک جانے کے لیےدو انجن والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں کہ پرواز کے دوران اچانک ہیلی کاپٹر کا ایک انجن فیل ہوگیا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر واپس جانے کا فیصلہ کیا اور ہیلی کاپٹر کا رخ موڑ کر اسے بحفاظت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ پاکستانی کاروباری خاتون سے متاثر

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دوسرے ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی پر جوڑے  کو کمرشل فلائٹ سے نیویارک روانہ کیا گیا۔

انجن فیل ہونے کے واقعے پر ٹوئٹر پر زبردست بحث چھڑ گئی،ایک صارف نے لکھا کہ کیاہمارا ٹیکس ایوانکا کی ہیلی کاپٹرز کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے؟جس پر ایک خاتون نے کمنٹ دیا کہ میری فیملی کو میڈیکل بلز ادا کرنے پرشدید دشواری کا سامنا رہتا ہے  لیکن ہمارے ہی ادا کیے گئے ٹیکس سے صدر کی بیٹی ہیلی کاپٹرز استعمال کررہی ہیں۔

The post دوران پرواز ایوانکا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کا انجن فیل ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FRw2Ih

پی ایس ایل؛ دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ

 لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔

پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے، دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے تاہم دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 20 مارچ کو لاہور میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے جب کہ 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

The post پی ایس ایل؛ دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GM0Dsd

نواز، شہباز اور زرداری ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، عمران خان

 کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں اور یہ ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پیسہ اور جائیداد بنانے کے لیے سیاست میں آتے ہیں، یہاں سیاست نہیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست آج تک کسی نے نہیں کی، ادارے ٹھیک ہوں تو کرپٹ افراد پیسہ نہیں بناسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ایٹم بم سے نہیں ادارے تباہ ہونے سے برباد ہوتے ہیں اور جب ادارے تباہ ہو جائیں توملک تباہ ہوجاتا ہے۔

چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پنجاب میں حکومت کرتے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن پنجاب میں پولیس کے حالات دیکھ لیں، سندھ اور پنجاب میں پولیس کو تباہ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں، یہ ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، چوری یہ کرتے ہیں اور مقروض عوام ہوتی ہے جب کہ نواز شریف کواس لیے نکالا کیونکہ وہ چوری کررہےتھے۔

The post نواز، شہباز اور زرداری ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FOBGyI

اگر آپ استاد ہیں!

آپ مانیں یا نہ مانیں، اسکولوں میں موجود 90 فیصد خواتین اساتذہ شادی نہ ہونے اور مرد اساتذہ ’’نوکری‘‘ نہ ہونے کے سبب اس ’’کارخیر‘‘ کو انجام دے رہے ہیں۔ اساتذہ اکرام کی اکثریت ’’دلی‘‘ طور پر نہیں بلکہ ’’حادثاتی‘‘ طور پر ٹیچنگ کررہی ہے۔ کوئی اور تو کیا شعبہ تدریس کو خراب کرے گا، اساتذہ نے خود ہی اپنے آپ کو ’’ڈی ویلیو‘‘ کر رکھا ہے۔

ہمارے ملک میں اب تک لوگ خود کو ٹیچر کہتے ہوئے شرماتے ہیں۔ خاص طور پر مرد اساتذہ کو یہ بات کہنے میں خاصی ’’شرم‘‘ محسوس ہوتی ہے کہ وہ استاد ہیں۔ کہتے ہیں کہ دنیا اسی کی عزت کرتی ہے جو اپنی عزت خود کرواتا ہے۔ جب تک ہمارے اساتذہ کرام خود اپنی عزت محسوس نہیں کریں گے، معاشرہ انہیں عزت دینے میں ناکام رہے گا۔

اساتذہ کرام کی اصل ناقدری اس ’’کارپوریٹ نظام تعلیم‘‘ نے کی ہے۔ اسکولز ہوں، کوچنگ سینٹرز ہوں یا یونیورسٹیز، سب نے ہی اپنے آپ کو کارپوریٹ بنایا ہے۔ سب کی نظر میں آنے والا بچہ ایک ’’گاہک‘‘ ہے اور ماں باپ بھی اساتذہ کو بطور ’’دکاندار‘‘ ہی دیکھتے ہیں۔ آپ کبھی جائزہ لے لیجیے اور اساتذہ کرام سے پوچھ لیجیے کہ انہوں نے آخری کتاب کب اور کونسی پڑھی تھی؟ میں جب تک اسکول میں رہا، پھر کالج، کوچنگ اور مزید چار سال یونیورسٹی میں رہا، مجھے کبھی کسی استاد نے نہیں کہا کہ بیٹا! فلاں کتاب ضرور پڑھنا۔ میں نے کبھی کسی استاد کے ہاتھ میں کوئی کتاب ہی نہیں دیکھی۔ جو استاد خود کتاب نہ پڑھتا ہو نہ کچھ نیا سیکھتا ہو، سوائے فیس بک اور یوٹیوب کے، وہ آنے والی نسل کو کیا سکھائے گا؟

مطالعہ وہ واحد ذریعہ ہے جو آپ کی شعوری عمر میں اضافہ کرتا ہے۔ آپ کی ذہنی نشوونما کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ ہے کتب بینی۔ اگر آپ استاد ہیں اور روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ مطالعے کےلیے نہیں نکالتے تو پھر آپ کا غصہ ہی ان پر نکلے گا کیونکہ جو آپ کے اندر ہوتا ہے وہی آپ اپنے طالب علموں کے ذہنوں میں انڈیلتے ہیں۔ اگر آپ کو بات بات پر غصہ آتا ہے، گھر، بازار، رشتے دار اور پڑوسیوں کا غصہ بھی آپ اپنی کلاس میں ہی نکالتے ہیں تو پھر آپ کو دو میں سے ایک کام ضرور کرنا چاہیے: یا تو آپ پڑھانا چھوڑ دیجیے یا پھر ’’معلم اعظمﷺ‘‘ کی طرف رجوع کرلیجیے۔

آپ کمال ملاحظہ کیجیے کہ حضرت انس ؓ، آپﷺ کی خدمت میں 9 سال رہے لیکن مجال ہے کہ ان کی کسی بات پر آپ کے ماتھے پر شکن تک آگئی ہو۔ غصہ ضرور ہونا چاہیے لیکن ایسا کہ آپ کا غصہ بھی بچوں کو بہت کچھ سکھا جائے۔ انہیں معلوم ہو کہ واقعی ایک استاد کا غصہ ’’ایسا‘‘ ہوتا ہے۔

قاسم علی شاہ کہتے ہیں کہ ہر چیز کےلیے لائسنس ہے، ٹیچنگ کا بھی لائسنس ہونا چاہیے۔ پڑھائے گا وہ جسے پڑھانا آتا ہے۔ ہر قابل آدمی قابل استاد نہیں بن سکتا۔

اگر آپ ’’لینگویج‘‘ پڑھاتے ہیں اور پھر بھی آپ کا شاگرد بدزبان و بدگو ہے تو پھر آپ کو زبان پڑھانے کے بجائے زبان ’’سکھانے‘‘ کی فکر کرنی چاہیے۔ آپ نے بچے کو ریاضی کا ہر سوال حل کرنے میں ماہر بنا دیا لیکن اگر وہ اپنی زندگی کے معمولی مسائل تک حل نہیں کرسکتا تو پھر آپ کو سوچنا ضرور چاہیے کہ آپ نے ریاضی تو اس کے لیے آسان کردی ہے لیکن زندگی مشکل کرگئے ہیں۔

میرا ٹیچنگ میں جتنا بھی تجربہ ہے، اس سے میں نے یہی سیکھا ہے کہ بچہ کتاب سے کچھ بھی نہیں سیکھتا۔ کتاب تو ایک بے جان چیز ہے، وہ بھی نصاب کی کتاب۔ سکھاتا تو استاد ہے۔ آپ قرآن کی مثال لے لیجیے۔ بھلا اس سے زیادہ اور کوئی کتاب کیا پُراثر ہوگی؟ لیکن مجال ہے کہ وہ ہمارے لیے کچھ اثر کرجائے۔ وجہ ’’رول ماڈل‘‘ کا سامنے نہ ہونا ہے۔ آپ بچے کو جو کچھ سکھانا چاہتے ہیں، وہ بن کر دکھا دیجیے، بچہ خود سب کچھ سیکھ جائے گا۔

یاد رکھیے اگر استاد کی زندگی میں کوئی مقصد نہیں تو وہ طالب علموں کی زندگی میں مقصدیت بھی نہیں لاسکتا۔ اگر آپ کی اپنی زندگی بے منزل سفر ہے تو بھلا آپ کے طالب علموں کی نیّا کہاں سے پار لگے گی؟

سب سے اہم مسئلہ سننے اور سنانے کا ہے۔ اساتذہ میں سنانے کی لگن ہوتی ہے۔ وہ کھری کھری بھی سناتے ہیں اور بعض دفعہ اتنا سناتے ہیں کہ بھری کلاس میں بچے کی عزت نفس تک مجروح ہوجائے؛ لیکن سننے کی تڑپ اور جستجو ان میں نہیں ہوتی۔ بلکہ وہ بچوں کو سنتے بھی سنانے کےلیے ہی ہیں۔ جو اساتذہ بچوں کو سمجھنے کےلیے سنتے ہیں، وہ کانوں سے نہیں دل سے سنتے ہیں۔ وہ بچوں کے دل میں اتر جاتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچے آپ کے ہاتھ چومیں، فارمیلیٹی کےلیے نہیں بلکہ اٹھ کر دل سے آپ کا استقبال کریں، تو پھر آپ کو انہیں دل سے سننا پڑے گا۔

بچوں کےلیے عام طور پر وہ مضمون خودبخود دلچسپ بن جاتا ہے جس کا استاد ان کےلیے دلچسپ اور محبت و احترام کے قابل ہو۔ آپ کی ٹیچنگ کی انتہا اور معراج یہ ہے کہ بچے ’’فری پیریڈ‘‘ میں آپ کو خود بلانے آجائیں اور جب آپ کلاس سے جانے لگیں تو انہیں تشنگی محسوس ہو۔

آپ جیسے ہوتے ہیں ویسی ہی شعاعیں اور ’’وائبز‘‘ آپ میں سے نکلنے لگتی ہیں۔ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ’’مومن وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔‘‘

سورج کو بتانا نہیں پڑتا ہے کہ میں نکل گیا ہوں اور صبح ہوگئی ہے۔ پھول اعلان نہیں کرتا کہ میں کھل گیا ہوں، اس کی خوشبو پورے باغ کو بتادیتی ہے کہ کوئی پھول آج کھل گیا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر آپ واقعی قابل استاد ہیں تو پھر طالب علموں کو آپ میں سے وہ شعاعیں ہر لمحہ پھوٹتی محسوس ہونے لگیں گی۔

اگر آپ استاد ہیں اور حادثاتی طور پر ٹیچنگ میں آگئے ہیں تو کوشش کیجیے کہ اسے اپنا شوق بھی بنالیں۔ غالب فرماتے ہیں ’’بندہ کام سے تھک جاتا ہے، محبت سے نہیں تھکتا،‘‘ اس لیے کام سے محبت کرلیجیے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ پہلا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اطمینان قلب نصیب ہوجائے گا۔ یہ خدا کی وہ نعمت ہے جو دنیا میں کسی کسی کو ہی ملتی ہے۔ دوسرا آپ کی سیکھنے کی لگن بڑھ جائے گی۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ آپ کو اتنی عزت دے گا کہ شاید آپ نے سوچا بھی نہ ہو۔ استاد کو سب سے بڑا فائدہ جو اللہ دیتا ہے، وہ یہ ہے کہ اس کے رزق میں برکت ہوجاتی ہے۔ آپ استاد ہیں تو پھر لوگوں کے دل اور خدا کی رضا، دونوں آپ کے منتظر ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post اگر آپ استاد ہیں! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FUKmQ6

گجرات میں ملزمان کا 3 طلبا کو برہنہ کرکے تشدد

گجرات: بااثر ملزمان نے 3 طلبا کو برہنہ کرکےتشدد کا نشانہ بناڈالا۔

گجرات میں رحمانیہ کے علاقے میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے 3 طالبعلوں کو اغوا کرنے کے بعد برہنہ کرکے انہیں مرغا بنایا اور پھرتشدد کا نشانہ بناڈالا۔

چند روز قبل کالج میں گروپ بندی کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تینوں طلبا حسنین ، زین اور اسامہ کو اغواء کرکے ڈیرے میں بند کردیا جہاں ملزمان نے انہیں برہنہ کیا اور پھر مرغا بنا کر ان پر تشدد کرتے رہے۔

ملزمان نے واقعے کی موبائل سے ویڈیو بھی بنائی جو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ واقعے کی خبر نشر ہونے پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ متاثرہ طالبعلم حسنین کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،اندراجِ مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

The post گجرات میں ملزمان کا 3 طلبا کو برہنہ کرکے تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2IA9Kwr

پی ایس ایل؛ کراچی کنگز لاہور پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل

لاہور: پی ایس ایل کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں شرکت کیلیے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔

کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی، اس موقع پر ایئر پورٹ پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یک طرفہ مقابلے میں 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

لاہور میں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں 2 ایلیمنیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے، پہلا میچ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین ہو گا، جبکہ پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم 21 مارچ کو لاہور میں کراچی کنگز سے مقابل ہو گی، اس مقابلے کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو کراچی میں شیڈول فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نبرد آزما ہو گی

The post پی ایس ایل؛ کراچی کنگز لاہور پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pmZBug

پی ایس ایل ایلیمنیٹرز، 16 غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول 2 اہم میچز میں 6 ممالک کے 16 غیر ملکی کرکٹرز شریک ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کی جگہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس کی خدمات مل چکی ہیں۔ انگلینڈ کے یارک شائر کاؤنٹی کے بیٹسمین کوہلر، آسٹریلیا کے کرس گرین اور بنگلا دیش کے محمود اللہ بھی پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ لیام ڈوسن، رکی ویسلز، کرس جورڈن، آندرے فلیچر اور تمیم اقبال میچ کھیلیں گے۔
کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد لاہور میں بدھ کو ہونے والے ایلیمینیٹر میں جوئے ڈینلی، کولن انگرام، روی بوپارا، ٹائمل ملز اور ڈیوڈ ویزایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسلام آباد یونائیڈ کے کپتان الیکس ہیلز کی پاکستان آمد کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ جے پی ڈومنی، لیوک رونچی سمیت دیگر کرکٹرز کراچی میں فائنل کیلئے 22 مارچ کی رات کراچی پہنچیں گے۔

The post پی ایس ایل ایلیمنیٹرز، 16 غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FNerVS