Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

بنی گالا جعلی این او سی؛ عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم

بنی گالا اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے جعلی این او سی جمع کرانے پر عمران خان کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بنی گالا اراضی کیس کی سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کے وکیل کو بنی گالا کا این او سی جعلی قرار دینے کی انتظامیہ کی رپورٹ پر ایک ہفتے میں جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کا جواب آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بنی گالا کے گھر کا این او سی جعلی نکلا

چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری سے پوچھا کہ کیا آپ کو انتظامیہ کا جواب مل گیا ہے۔ وکیل عمران خان نے جواب دیا کہ مجھے جواب نہیں ملا میڈیا کو مل گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب کیا کرسکتے ہیں میڈیا بھی سپریم کورٹ کا حصہ ہے، جو سپریم کورٹ میں ہوتا ہے میڈیا کو معلوم ہوتا ہے، میڈیا کو بعض اوقات ہم سے زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معلوم نہیں رپورٹ کیسے میڈیا کے ہاتھ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیرقانونی تعمیرات ہوئیں، چیف جسٹس

بنی گالا اراضی کیس کی سماعت میں 3بجے تک وقفہ کردیا گیا۔

بنی گالا کا این او سی جعلی قرار

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالا گھر کی تعمیرات کے معاملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔ رپورٹ میں یونین کونسل بہارہ کہو کے سابق سیکریٹری محمد عمر نے عمران خان کے گھر کے این او سی کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ 2003 میں یونین کونسل نے بنی گالا گھر کی تعمیر کے لئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا تھا لہذا سپریم کورٹ میں عمران خان کا جمع کرایا گیا این او سی جعلی ہے۔ دوسری طرف سابق چیئرمین یونین کونسل محمد یعقوب ملک نے بھی کہا ہے کہ میں نے نہ تو عمران خان کی زمین کا نقشہ پاس کیا اور نہ ہی کوئی این او سی جاری کیا، جب کہ ان کے نام سے عدالت میں پیش کیا گیا لیٹر جعلی ہے۔

The post بنی گالا جعلی این او سی؛ عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F5M94u

No comments:
Write comments