Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کوانتخابی نشان سے محروم کرنا دھاندلی ہے، رانا ثناء اللہ

 لاہور: پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اس کی انتخابی شناخت سے محروم کرنا قبل ازوقت دھاندلی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ ہماری جماعت ہے اورنواز شریف ہمارے قائد ہیں، مسلم لیگ (ن) کو بے نام و نشان کرنے کی خواہش کرنے والے خود بے نام و نشان ہوں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کو اسکی انتخابی شناخت سے محروم کرنا قبل ازوقت دھاندلی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج کا سینیٹ الیکشن تین مارچ کے سینٹ کے الیکشن کی ریہرسیل ہوگی،  نتائج سے تین مارچ کے نتائج کا بھی پتہ چل جائے گا، ہمیں پورا یقین ہے پنجاب میں ساری سیٹیں (ن) لیگ ہی جیتے گی جب کہ کامیاب قرار پانے والے (ن) لیگی امیدوار کا آزادی گلے سے اتر کر نواز شریف کی غلامی کا اعلان کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت نہیں عوامی جمہوریت چلے گی، چیئرمین نیب اپنی نیک نامی کو برقرار رکھتے ہوئے نیب کی طاقت کے غلط استعمال کو روکیں، عام انتخابات قریب ہیں، چیئرمین نیب کو نیب کے معاملات پر نظر رکھنی چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ احتساب کا عمل رک جانا چاہئے اورہم نیب کا احترام کرتے ہیں لیکن ریفرنسز دائر کرنے کا ایک طریقہ کارہوتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے، وہ اپنی گھٹیا حرکتیں چھپانے کیلئے الزام تراشی کرتے رہتے ہیں، زبیرگل یا شاہین بٹ کے خلاف کوئی چیز ہے تو سامنے لائیں اور مجھے پتہ ہے عمران خان کو کہاں سے چٹ آئی ہے، جو چٹ آتی ہے ویسا ہی بولنا شروع ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ قوتیں نیب کو اپنے مذموں مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

The post سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کوانتخابی نشان سے محروم کرنا دھاندلی ہے، رانا ثناء اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HRk7LY

No comments:
Write comments