Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

پاکستان سے تعلقات منقطع نہیں کررہے، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ

 واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موجود صورتحال میں یہ ہر گز نہ سمجھا جائے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات منقطع کررہا ہے۔

وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں یہ ہر گز نہ سمجھا جائے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات منقطع کررہا ہے، امریکا پاکستان کو افغان استحکام کے لیے کلیدی حصہ سمجھتا ہے جب کہ  پاکستان کے مفادات کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں تجارتی و معاشی تعلقات پر توجہ مرکوز ہے، انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پاکستان سے شراکت داری چاہتے ہیں اور طالبان کی مذاکرات میں شرکت کا معاملہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی سی 5 پلس ون پروگرام دہشت گردی کے خاتمے کا ستون ہے جب کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست ہو رہی ہے۔

The post پاکستان سے تعلقات منقطع نہیں کررہے، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HWvIcD

No comments:
Write comments