Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday, 31 January 2018

نقیب اللہ قتل کیس، جرگہ ختم کرنے کا اعلان

کراچی : نقیب اللہ قتل کیس پر کئی روز سے جاری محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، رحمت اللہ محسود کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لئے گئے، انصاف نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف بھی جائیں گے۔ کراچی میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے...

The post نقیب اللہ قتل کیس، جرگہ ختم کرنے کا اعلان appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2GzzjMY

عدالتی ریمارکس پر پی ٹی آئی گونگی کیوں؟سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی نااہلی پر سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تحریک انصاف گونگی کیوں ہوگئی۔ صوبہ جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پیغام میں سعد رفیق کا نے کہا کہ مشعال، اسماء اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے...

The post عدالتی ریمارکس پر پی ٹی آئی گونگی کیوں؟سعد رفیق appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2rVQVPR

مجھے کیوں نکالا اور توہین عدالت کے نوٹسز

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے ہاتھوں اپنی نااہلی کے بعد سے عدلیہ مخالف تقاریر پر ان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر ہوئی ہیں۔

from BBC Urdu - پاکستان http://ift.tt/2nsuPiL

راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

 لاہور: مفرور ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفرور اور معطل ایس ایس پی سندھ پولیس راؤ انوار کی پنجاب میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی پنجاب کو فون کیا ہے اور اس معاملے پر دونوں میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں آئی جی پنجاب نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بات چیت میں طے کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس کو پنجاب میں چھاپوں کے لیے نفری، موبائل وین سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آرپی او راولپنڈی سندھ پولیس کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اور وہ سندھ پولیس سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع پر یہ مدد مانگی ہے۔

The post راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rXFlnq

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس؛ اسحاق ڈار کی چھ کمپنیوں کا ریکارڈ پیش

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کی چھ کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء اور نیب تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیے گئے۔ سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن...

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس؛ اسحاق ڈار کی چھ کمپنیوں کا ریکارڈ پیش appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2DR7nGG

شدید زلزلے نے در و دیوار ہلادیئے، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سمیت بھارت اور افغانستان کو آج شدید زلزلے نے لرزا دیا، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں زمین لرزی تو لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، 6.1 شدت کے زلزلے کے کیا اثرات تھے ویڈیو میں دیکھیں۔

The post شدید زلزلے نے در و دیوار ہلادیئے، ویڈیو دیکھیں appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2nsMGG6

سی ای او پی آئی اے وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر باہر گئے، چوہدری نثار

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پی آئی اے کے سابق سی ای او برینڈ ہلڈن کے بیرون ملک فرارہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برینڈ کو وزیراعظم آفس کی مداخلت پر جانے کی اجازت دی گئی۔

ترجمان چوہدری نثار نے گزشتہ روز سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے جرمن نژاد سی ای و برینڈ ہیلڈن کے ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں نام ہونے کے باوجود ملک سے فرار میں سابق وزیرداخلہ کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق سی ای او پی آئی اے  کے ملک سے فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم

ترجمان نے ردعمل میں الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے سابق سی ای او پی آئی اے کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک فرار کرانے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن سی ای او کو وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم کے سیکریٹری نے ذاتی طور پر چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشہ روز سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے کے سابق سی ای او کے بیرون ملک فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

The post سی ای او پی آئی اے وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر باہر گئے، چوہدری نثار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FyMiNB