Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 31 January 2018

سی ای او پی آئی اے وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر باہر گئے، چوہدری نثار

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پی آئی اے کے سابق سی ای او برینڈ ہلڈن کے بیرون ملک فرارہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برینڈ کو وزیراعظم آفس کی مداخلت پر جانے کی اجازت دی گئی۔

ترجمان چوہدری نثار نے گزشتہ روز سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے جرمن نژاد سی ای و برینڈ ہیلڈن کے ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں نام ہونے کے باوجود ملک سے فرار میں سابق وزیرداخلہ کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق سی ای او پی آئی اے  کے ملک سے فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم

ترجمان نے ردعمل میں الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے سابق سی ای او پی آئی اے کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک فرار کرانے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن سی ای او کو وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم کے سیکریٹری نے ذاتی طور پر چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشہ روز سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے کے سابق سی ای او کے بیرون ملک فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

The post سی ای او پی آئی اے وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر باہر گئے، چوہدری نثار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FyMiNB

No comments:
Write comments