Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 28 February 2018

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کو فون، خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کو ٹیلی فون کیا اور  خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر نے سعودی عرب اور ابوظہبی کے ولی عہد کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کر کے ایران کی جارحیت پسندی اور دہشت گردی و انتہا پسندی کو فروغ دینے کی پالیسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں قیام امن کے لیے کوششوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کے باعث خلیجی ممالک میں ایرانی مداخلت کو کم کرنے میں مدد ملی۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد سے باہمی امور کی دلچسپی اور سیکیورٹی و معیشت میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر نے دونوں عرب ممالک کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور خطے کی تازہ صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تنازعے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے سعودی عرب اور ابوظہبی کے ولی عہد کو قطر کےامیر سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی جسے دونوں رہنماؤں نے قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکا عرب ممالک اور قطر کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے جس کے لیے سعودی عرب و ابوظہبی کے ولی عہد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی باہمی مذاکرات کے لیے مارچ اور اپریل کے درمیان امریکا جا رہے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں عرب ممالک اور قطر کے درمیان تصفیے کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کو فون، خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F2Id4A

No comments:
Write comments