Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

افغان طالبان کا غیر ملکی فوجی مشیر گرفتار

کابل: افغانستان میں جرمن شہریت کے حامل طالبان کے عسکری مشیر کو گرفتار کرلیا گیا ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہلمند سے طالبان کے عسکری مشیر اور دیگر تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔عسکری مشیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جرمن شہری ہے۔

ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زوک کا کہنا ہے کہ ایک لمبی داڑھی اور سیاہ رنگ کی افغان پگڑی پہنے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو خود کو جرمن شہری کہتا ہے اور ڈچ زبان بولتا ہے جب کہ مزید تین مشتبہ افراد کو بھی ضلع گریشک میں رات گئے کارروائی کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان طالبان نے امریکا کیساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کر دیا

گریشک کے ضلعی پولیس چیف اسماعیل خپلاک کا کہنا ہے کہ افغان اسپیشل فورسز نے کارروائی میں  جرمن شہری کو گرفتار کیا جو کہ طالبان کے ایلیٹ’ریڈیونٹ‘ کے کمانڈر ملانصیر کا ملٹری ایڈوائزر ہے۔

The post افغان طالبان کا غیر ملکی فوجی مشیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FenQEJ

No comments:
Write comments