Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں افغان گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں افغانستان کے منظم ڈکیت گروہ کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں افغانستان کے منظم گروہ کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس پی صدر توقیر نعیم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  آج صبح کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا شخص افغانستان کے ڈکیت گروہ کا سرغنہ تھا۔ ہلاک ڈکیت کے گرفتار 2 ساتھیوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروہ 10 سے 15 افراد پر مشتمل ہے اور شہر میں واقع 10 سے زائد بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرچکا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکوہلاک

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر4 میں ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے، اہل خانہ کی جانب سے فوری طور پرپولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 2 ڈکیت گرفتار ہوگئے۔

The post کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں افغان گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2t6xnJf

No comments:
Write comments