لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں۔
ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے، نیب ہر اس شخص کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے جو ایمانداری سے کام کرتا ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ملکی ترقی کی فکر ہونی چاہیے، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، میں ملک کی خدمت کے لیے پوری طرح کوشاں ہوں، مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں لیکن میرا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔
The post جو مجھے کرنا ہےکروں گا کسی کی پروا نہیں، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pop2eL
No comments:
Write comments