Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

سونم کپور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف قرار دے دیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف قرار دے دیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار انیل کپور کی صاحبزادی عموماًسماجی و معاشرتی خرابیوں  کو اجاگر کرنے اور ملکی ساکھ پر ضرب لگانے یا نقصان پہنچانے والے عوامل پر بلاجھجک اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور وہ کسی بھی بڑی شخصیت سے مرعوب ہوئے بغیراپنی بات کہنے میں ذرا سا بھی عار محسوس نہیں کرتیں۔

ایسا ہی ایک بار پھر سونم کپور نے دنیاکے طاقتور ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ بے دھڑک ہوکر انہیں کم عقل بھی قرار دے دیا۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک امریکی مزاحیہ اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ’ایلن ڈیگینرز‘ نے ٹوئٹر میں لکھا کہ  صدر ٹرمپ نے ہاتھی اور دیگر جانوروں کی امریکا میں شکار کی خاموشی سے اجازت دے دی ہے،اس معاملے پر جتنی ممکن ہو اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

 

ایلن کی ٹوئٹ پر سونم کپور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں جانوروں کا شکار غیر قانونی ہے اور دنیا کو اس بارے میں بھارت سے سبق سیکھنا چاہیئے جب کہ ٹرمپ تو بیوقوف ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب سونم کپور نے امریکی صدر کو ایسا لقب دیا تھا بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ایک معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’جوکر‘ کہہ چکی ہیں۔

The post سونم کپور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بیوقوف قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FIsvix

No comments:
Write comments