Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 March 2018

سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی اسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو سرکاری اسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 5 ہزار کا آکسیجن سلنڈر 22 ہزار روپے میں خریدا جاتا رہا، یہ بڑی بات ہے کہ اس مقدمے میں 3 کروڑ واپس روپے واپس آئے ہیں۔

چیف جسٹس نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت کی مداخلت کے بغیر کام نہیں ہوتا، پارلیمنٹ میں کورم پورا نہیں ہوتا، دفتری معاملات مکمل نہیں ہوتے، جتنے گھنٹے آپ سیاسی جلسوں میں خرچ کرتے ہیں اتنے اپنے کام میں بھی خرچ کر لیا کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس حکومت میں لوگ تقرریاں کروا کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، جن لوگوں کو نوکریاں ملیں گی وہ خاندان آپ کے ووٹر بنیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو سرکاری اسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا جس پر وزیر مملکت نے اعتراض کیا اور حکم پر نظر ثانی کی درخواست کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کے دو ماہ رہ گئے ہیں، نئی حکومت آئے گی تقرریوں کے معاملات دیکھ لے گی۔

The post سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی اسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2G63NZS

No comments:
Write comments