اسلام آباد: فاٹا اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں نومنتخب 52 سینیٹرز نے رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے اور ایوان بالا کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے الیکشن آج شام 4 بجے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے گزشتہ روز چیرمین کے لیے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیرمین کے لیے سلیم مانڈوی کا نام پیش کیا تھا۔ آج فاٹا اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں اپوزیشن مضبوط اور حکمراں جماعت ن لیگ کی کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا
فاٹا سے منتخب سینیٹر ہدایت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے تمام 8 ووٹ صادق سنجرانی کو ملیں گے۔ ادھر ایم کیو ایم کے سینیٹرعتیق شیخ نے بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دے گی۔ اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ امیدوار سلیم مانڈوی والا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
The post فاٹا اور ایم کیو ایم سینیٹرز کا اپوزیشن امیدواروں کی حمایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2p5VG4O
No comments:
Write comments