Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ عمران خان نے وزیر اعظم کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تیل مہنگا کرکے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی، جبکہ شرم کا مقام ہے کہ حکومت طاقتور طبقے سے ٹیکس نہیں لے رہی اور شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ پہلا جلسہ 9 مارچ کو شیخو پورہ ننکانہ میں اور آخری جلسہ 30 مارچ کو قصور میں ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے62 پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے28 پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 88 روپے7 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

The post حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Fa6vNv

No comments:
Write comments