Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 1 March 2018

سرکاری کوٹے پرحج قرعہ اندازی آج ہوگی

 اسلام آباد: سرکاری کوٹے کے تحت فریضہ حج کے لئے جانے والے عازمین کی قرعہ اندازی آج ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سرکاری کوٹے کے تحت حج پرجانے والے عازمین کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں وزارت مذہبی امورکے کمیٹی روم میں ہوگی، تقریب کی صدارت وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیئے ایک لاکھ 20 ہزار افراد حجاز مقدس روانہ ہوں گے، اس سلسلے میں ملک بھر میں 13 بینکوں کے ذریعے حج درخواستیں وصول کی گئیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار 829 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت کراچی سے 81 ہزار، لاہور سے 72 ہزاراور اسلام آباد سے 67ہزار حج درخواستیں موصول ہوئیں، اس کے علاوہ پشاور، ملتان، کوئٹہ ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے بھی ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ بینکوں کو ایک کھرب 10 ارب 19 کروڑ سے زائد رقم موصول ہوئیں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے جن لوگوں کی درخواستیں مسترد ہوں گی انہیں متعلقہ بینکوں سے ہی رقم واپس مل جائے گی۔

واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے بعد 26 جنوری کو قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں قرعہ اندازی ملتوی کردی گئی تھی۔

 

The post سرکاری کوٹے پرحج قرعہ اندازی آج ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CQTNhe

No comments:
Write comments