Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

قانونی تقاضے پورے کیے بغیر زبانی طلاق نہیں ہوتی، سپریم کورٹ

 کراچی: سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر زبانی طلاق نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہلیہ کی جانب سے شوہر سے ماہانہ خرچے کے مطالبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شوہر کو نان نفقے کے لیے خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار شوہر رشید احمد قریشی کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل اپنی اہلیہ صفیہ رشید کو طلاق دے چکا ہے، اس لیے وہ اسے ماہانہ اخراجات ادا کرنے کا پابند نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ طلاق کہاں دی گئی اور اس کی دستاویزات کہاں ہیں؟۔  وکیل نے کہا کہ میرے موکل نے اپنی سابقہ اہلیہ کو زبانی طلاق دی ہے، لیکن ماتحت عدالت نے میرے موکل کو سابقہ اہلیہ کو ماہانہ 5 ہزار روپے خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے خلاف ہم نے درخواست دائر کی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کیے بغیر طلاق نہیں ہوتی۔ ماتحت عدالت چاہے تو ماہانہ خرچہ 5 ہزار کی بجائے 25 ہزار روپے بھی مقرر کر سکتی ہے، ماہانہ خرچ بیوی کا حق ہے جو آپ کو ادا کرنا پڑے گا۔ عدالت نے ماہانہ خرچ مقرر کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف شوہر کی اپیل مسترد کردی۔

The post قانونی تقاضے پورے کیے بغیر زبانی طلاق نہیں ہوتی، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FA3rLi

No comments:
Write comments