Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، جان ہیسٹنگز ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر

 دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے لیے بریُ خبر ہے کہ ٹیم کے اہم غیر ملکی  آل راؤنڈر جان ہیسٹنگز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم مرحلے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ایونٹ کے اہم مرحلے پر کوئٹہ کی ٹیم آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز سے محروم ہوگئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں جان ہیسٹنگز نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں پی ایس ایل چھوڑ کر واپس جانا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے ہاتھوں سے ٹرافی پھسلنے لگی

جان ہیسٹنگز  نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بھرپور لطف اٹھایا اور مجھے امید ہے ہماری ٹیم فائنل جیتے گی لیکن بہترین ایونٹ درمیان میں چھوڑنے پر انتہائی افسوس ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر کی عدم دستیابی پر ان کے متبادل کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے کسی غیر ملکی کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔

The post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، جان ہیسٹنگز ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HwdBJH

No comments:
Write comments