اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اکاوٴنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کو مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کر دیئے
الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور دو ارکان پر مشتمل کمیٹی پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تحقیقات کریگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی 19 مارچ سے کام شروع کرینگے اور ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ ڈی جی لاء صرف فریقین اور وکلاء کو طلب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتا ہے۔
The post غیرملکی فنڈنگ؛ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2p3OXcs
No comments:
Write comments