Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

(ن) لیگ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفرالحق امیدوار نامزد

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفرالحق جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں مشاہد حسین سید، پرویز رشید، امیر مقام، دانیال عزیز، راجہ ظفر الحق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر سندھ محمد زبیر سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لیے راجا ظفرالحق کو امیدوار نامزد کردیا گیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمیں جماعت اسلامی اور اے این پی کی حمایت حاصل ہے  جب کہ ایم کیو ایم نے ابھی ہماری حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوری قوتیں ایک طرف اور غیر جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں۔

The post (ن) لیگ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفرالحق امیدوار نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FLQcqj

No comments:
Write comments