Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

گوجرخان میں بس سے گر کر طالبعلم ہلاک، مشتعل طلبہ نے بسیں جلادیں

راولپنڈی: گوجر خان میں طالبعلم چلتی بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کے باعث مشتعل طلبہ نے احتجاجاً دو بسوں کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجر خان میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم آفاق چلتی بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس پر مشتعل طلبا نے دو بسوں کو آگ لگاکر احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ طالبعلم بس میں سوار ہوا تو ڈرائیور نے بس فوراً بھگادی جس کے باعث طالبعلم توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چلتی بس سے گرکرموقعے پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بس کی ٹکر سے طلب علم جاں بحق  

طالبعلم کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد مشتعل طلبہ نے احتجاجاً دو بسوں کو آگ لگاکر لاہور جانے والی روڈ بلاک کردی۔ اس کے علاوہ اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔ جی ٹی روڈ دونوں جانب سے بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گوجر خان پولیس، ٹریفک پولیس اور ہائی پولیس موقعے سے غائب ہے جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور مسافر ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے دانستہ طور پر طالبعلم کو مارڈالااور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

The post گوجرخان میں بس سے گر کر طالبعلم ہلاک، مشتعل طلبہ نے بسیں جلادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BGuMby

No comments:
Write comments