Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

نواز شریف کو صرف پاناما کا نہیں اپنے تمام ادوار کا حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو

 لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو صرف پاناما کا نہیں بلکہ اپنے تمام ادوار کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا نااہلی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کومشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اوراستعفیٰ دے کر گھر جائیں اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے، (ن) لیگ نے جان بوجھ کر خود کومشکل صورتحال میں ڈالا، جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں صرف جمہوریت چاہتے ہیں، انصاف اور مساوات پرمبنی معاشرہ چاہتے ہیں جب کہ اقتدارمیں آئے تو کسانوں کو طاقت ور بنائیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: نوازشریف نے فوج سے بچنے کے لئے مودی سے خفیہ ملاقات کی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ہائی جیکنگ کیس میں ڈرامے بازی کی، نوازشریف کو اپنے سارے ادوار اور پاناما کا حساب دینا پڑے گا، وہ سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہیں، عوام نوازشریف کو الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے، انہیں عدالتوں اور عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔

The post نواز شریف کو صرف پاناما کا نہیں اپنے تمام ادوار کا حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oq3QVl

No comments:
Write comments