Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پپو، آپا اور پاپا کا ایک ٹرائنگل ہے، مریم کے پاپا سارے جہان کی سازشیں بتارہے ہیں، صرف ایک سازش مریم، پپواور پاپا کے اکاؤنٹ میں 3 ہزار کروڑ روپے کیسے آئے نہیں بتارہے، چھوٹے پپو نے انٹرویومیں کہا کہ میں طالب علم ہوں اور کروڑوں کا گھر لے لیتاہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعدرفیق، احمدچیمہ سمیت 5 رکنی گروہ شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، پورے پاکستان کو معلوم ہے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے جب کہ احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

The post مارشل لاء کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EUyxwh

No comments:
Write comments