Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 27 February 2018

عدالتی فیصلے بیگم کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں انہیں عدالت نے نااہل کیا ہے اسے ماننا ہوگا۔

نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم قائد منتخب کرلیا ہے اس سے پہلے صدام حسین اور معمر قزافی بھی سپریم قائد تھے، اللہ نواز شریف کو ایسے انجام سے بچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو نہ مانیں، انہیں عدالت نے نااہل کیا ہے اسے ماننا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 4 مارچ سے عمران خان ملک گیر دوروں کا آغاز کررہے ہیں، اسی دن سے انتخابی مہم شروع کردیں گے جب کہ پاکستان کی سیاست عمران خان کے دروازے پر جارہی ہے، مسلم لیگ (ن) اس وقت 100 نشستوں کی پارٹی ہے جب کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔

The post عدالتی فیصلے بیگم کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BR0QK5

No comments:
Write comments