Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

ایم کیو ایم پاکستان میں ایک اور گروپ بننے کا امکان

 کراچی: دونوں گروپوں سے ناراض ایم کیو ایم کے متعدد اراکان اسمبلی نے نیا گروپ بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، پہلے سینیٹ ٹکٹوں کے معاملے پر فاروق ستار اور بہادرآباد گروپ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو سربراہ ماننے سے انکار کردیا جب کہ فاروق ستار نے بھی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے متعدد اراکین اسمبلی دونوں گروپوں سے ناراض ہیں اور نیا گروپ بنانے پر غور کررہے ہیں، جب تک دونوں گروپ ایک نہیں ہوجاتے، ناراض اراکین سندھ اسمبلی کے سیشن سمیت کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں فاروق ستار سربراہ منتخب

ذرائع کے مطابق ناراض اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو سینٹ انتخابات میں ووٹ بھی نہیں ڈالیں گے، ایم کیو ایم کے دونوں گروپس سے ناراض اراکین سندھ اسمبلی کی تعداد 15 ہے جب کہ اگر یہی صورتحال بر قرار رہی توایم کیوایم کے لیے سینیٹ کی ایک نشست بھی حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔

The post ایم کیو ایم پاکستان میں ایک اور گروپ بننے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CczKho

No comments:
Write comments