Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 27 February 2018

عمران خان کو دن رات جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، شہباز شریف

پتوکی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دن رات جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں لہذا انہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے۔

پتو کی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے پارٹی صدارت تو چھین لی لیکن دلوں میں محبت نہیں چھین سکے، آج نواز شریف نے مجھے پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے توانائی منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی، اگلا الیکشن پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ہے جب کہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کی حکومت ہوگی اور ہم ملک سے بیروزگاری ختم کردیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں عمران خان کی وجہ سے تاخیر ہوئی، عمران خان نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا، عمران خان کو دن رات جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، انہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پشاور کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اسپتال بنائے اور نہ اسکول تاہم آئندہ حکومت میں آئے تو پشاور میں میٹرو بس منصوبہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر سپریم کورٹ کو کہتے ہیں کہ ازخود نوٹس لیں، چیف جسٹس سے التماس ہے کہ عمران خان کے حالیہ الزامات پر بینچ بناکر تحقیقات کریں، اگر الزامات درست ہوئے تو میں قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو جھوٹ اور انتشار کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کراچی روشنیوں کا شہر تھا آج کوڑے کا ڈھیر بناہوا ہے تاہم کراچی والوں نے ووٹ دیا تو کراچی کو لاہور بنائیں گے۔

The post عمران خان کو دن رات جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F0dgOv

No comments:
Write comments