Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

نواز شریف آپ جیت گئے ہیں، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔ جب کہ انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔

The post نواز شریف آپ جیت گئے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CBlPx0

No comments:
Write comments