Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیے

 اسلام آباد: نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن پہنچ کر نئے ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دستخطوں سے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ جمع کرارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل، سپریم کورٹ کا فیصلہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے ن لیگ کے امیدواروں کو جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا تھا۔ عدالتی فیصلے سے سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔

 

The post مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CfgHmw

No comments:
Write comments