Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا علینہ کے خلاف درج مقدمہ جھوٹا قرار

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا علینہ نامی خاتون کے خلاف درج جلعسازی کا مقدمہ جھوٹا قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے یکم جنوری کو کراچی کے گلشنِ اقبال تھانے میں علینہ نامی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزامات عائد کئے گئے تھے کہ علینہ نے والدہ کی بیماری کے بہانے 40 لاکھ روپے کی رقم بطور قرض لی لیکن بعد میں رقم کے تقاضے پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، مدعی کی جانب سے ملزمہ کے خلاف قتل کی دھمکی، جعل سازی اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا تاہم اب گلشن اقبال پولیس  نے سلمان مجاہد بلوچ کا مقدمہ خارج کرنے سے متعلق سی کلاس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام

تھانہ گلشنِ اقبال کی جانب سے مقدمے کو سی کلاس قرار دیتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ ملزمہ علینہ پر لگائے گئے الزامات کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے اور دورانِ تحقیقات بھی ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، جب کہ سلمان مجاہد بلوچ نے بھی مقدمہ درج کرانے کے بعد تفتیش میں کوئی تعاون نہیں کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے رکن قوم اسمبلی مجاہد بلوچ کا ملزمہ علینہ کے خلاف درج مقدمہ جھوٹا قرار دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلحہ دکھانے پر سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ان دنوں متعدد مقدمات کا بھی سامنا کررہے ہیں، 13 فروری کو  گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی، جس میں علینہ نامی لڑکی نے الزام عائد کیا کہ سلمان مجاہد نے اسے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ بعد میں شادی کا وعدہ کرکے معافی بھی مانگی۔ 13 فروری کو ہی گزری تھانے میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے درج کرایا گیا جس میں سلمان مجاہد پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اسلحہ تان کر دھمکیاں دیں۔

 

The post رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا علینہ کے خلاف درج مقدمہ جھوٹا قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cbty9n

No comments:
Write comments