Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر غور

 اسلام آباد: پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی حکمت عملی اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے غور جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، پرویز رشید اور مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے لیے غیرمتوقع نہیں، نواز شریف

اجلاس میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر نوازشریف نے رفقا سے صلاح و مشورے کیے، اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاؤس پہنچ گئی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر نواز شریف نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ میرے لیے غیر متوقع نہیں، میں اسی قسم کے فیصلہ کی توقع کررہا تھا، یہ قانون ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بنا تھا اور آمروں نے اس قانون کو ختم کیا، 2014 میں تمام جماعتوں نے مل کر یہ قانون بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل، سپریم کورٹ کا فیصلہ

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر اسٹے آرڈر آجاتا ہے اور انتظامیہ کو عملاً مفلوج کر دیا جاتا ہے، پارلیمنٹ کے قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا اور پارٹی صدارت سے الگ کر دیا گیا۔

The post نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CgArX4

No comments:
Write comments