Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

سونم کپورنے منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی

ممبئی: سونم کپورنے اپنی منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا کے سامنے بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں ایک تقریب کے دوران انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی نظرآئیں جس کے بعد میڈیا میں ایک بار پھر ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ تقریب کے دوران جب سونم سے انگوٹھی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےاپنے پچھلے بیانات کی طرح اس بار بھی منگنی، شادی اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں میڈیا کے سامنے کبھی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرناپسند نہیں کرتی، پھر بھی آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری نجی زندگی میں دلچسپی لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری انگلی میں موجود انگوٹھی کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہےاور اگر یہ انگوٹھی منگنی کی ہوتی تو کیا میں آپ کونہیں بتاتی، میں نے صرف اسی انگلی میں نہیں بلکہ تمام انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا آپ میرے زیورات کے متعلق سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں اوروہ بھی خاص طور پرانگوٹھی کے بارے میں ہی کیوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد سونم کپور اور ان کے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں اورکہا جارہا ہے کہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

The post سونم کپورنے منگنی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EKx2kO

No comments:
Write comments