Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 27 February 2018

شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات سننے والے جج کو توسیع دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف مقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائرمقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے عہدہ کی معیاد 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث فاضل جج محمد بشیرکو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی ہے جس میں احتساب عدالت کے جج کو3 سال کی توسیع دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں گواہوں کی فہرست موصول ہوگئی ہے، تین گواہوں کا تعلق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ہے، گواہ نوید الرحمان پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اسپیشل سکیورٹی گارڈ ہیں، گواہ محمد ذکی الدین لندن ہائی کمیشن میں قونصلر اسسٹنٹ ہیں، راؤ عبدالحنان ہائی کمیشن میں ویزہ اورقونصلر اتاشی ہیں جب کہ ایک گواہ پی ٹی وی اور پانچ کا تعلق نیب سے ہے۔

The post شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات سننے والے جج کو توسیع دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BSHIvb

No comments:
Write comments