Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 50 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا،  آگ کے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں موجود دیگر افراد اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں، نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،حادثے کے بعد ایئر پورٹ کی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

 

The post نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 50 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2IjOevN

No comments:
Write comments