Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 57 کروڑ روپے میں فروخت

دبئی: ہفتے کے روز دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 57 کروڑ سے زائد رہی۔

عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روز روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی، گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی 98 ویں اعلانیہ نیلامی ہوئی جس سے حاصل ہونےوالی آمدنی ایک کروڑ 90 لاکھ 918 درہم (تقریباً 57 کروڑ روپے سے زائد) تک پہنچ گئی۔

نیلامی میں سب سے زیادہ رقم میں فروخت ہونے والا نمبرٹی 32 تھا جس کی قیمت26.8 لاکھ درہم تھی۔ دوسرا مہنگا ترین نمبر ڈبلیو32 تھا جو 26.2 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔

اس کے علاوہ نیلامی میں دو سے لے کر پانچ اعداد پر مشتمل 80 خصوصی نمبر پلیٹس فروخت ہوئیں جن کی قیمتیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ درہم کے درمیان رہی۔ البتہ بعض نمبروں کی قیمت پانچ لاکھ درہم سے بھی زیادہ تھی، مثلاً آر66666 کی پلیٹ 6.7 لاکھ درہم اور ٹی400 کی پلیٹ 5 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی۔

The post گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 57 کروڑ روپے میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HsIxdM

No comments:
Write comments