Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری

 لاہور: ہائی کورٹ نےعدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آ رہے، مریم نواز جلسوں اور سوشل میڈیا پرعدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنارہی ہیں جب کہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کرکے عوام کو اکسایا ہے۔ عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے پر پیمرا بھی کچه نہیں کر رہا جب کہ لیگی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور پیمرا سے 15 مارچ تک جواب طلب کر لیا جب کہ سیکرٹری پیمرا کو بهی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

The post عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GlASP2

No comments:
Write comments