اسلام آباد: پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون طیارے نے نازیان کے علاقے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور اس میں موجود 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈرون حملہ، طالبان نے ملا فضل اللہ کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 7 تاریخ کو بھی پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملہ ہوا تھا جس میں کالعدم تحریک ِ طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
The post پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 6 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2p77tjx
No comments:
Write comments