Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

بلین ٹری منصوبے میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا فیصلہ

 اسلام آباد: نیب نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نیب کی جانب سے خیبرپختون خوا حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خورد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلین ٹری منصوبہ، صرف 40 فیصد نئے پودے لگائے گئے

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں برسراقتدار آنے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس منصوبے کو بلین ٹری سونامی کا نام دیا گیا تھا تاہم اب یہ منصوبہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا  ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ارب میں سے 40 کروڑ پودے نئے تھے جبکہ 60 کروڑ پہلے سے موجود جنگلات میں خود رو پودوں کو محفوظ بنا کر انہیں اگایا گیا۔

The post بلین ٹری منصوبے میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Il2a8F

No comments:
Write comments