Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام

ویانا: آسٹریا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی اہلکار نے پہلے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا لیکن حملہ آور پر قابو پانے میں ناکامی اہلکار نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفیر کے گھر کے باہر تعینات اہلکار کو قتل کرنے کے بعد اندر گھسنا چاہتا تھا تاہم یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ چاقو کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ حملہ آور کی عمر 26 سال اور وہ آسڑیا ہی کا رہائشی ہے۔ واقعے کے بعد دیگر ممالک کے سفرا اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت کار کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جس کے باعث بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس کی مدد سے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

The post آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FHlTkv

No comments:
Write comments