Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا

ممبئی: سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش کا اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش نے کچھ عرصےقبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے، اور اب ان کی زندگی کا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ پریا پرکاش اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  پریا پرکاش بغیر میک اپ کیسی نظرآتی ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سمبا‘‘میں اداکارہ پریا پرکاش کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ اس کردار کے لئے پریاپرکاش کے ساتھ  اداکارہ عالیہ بھٹ، شردھا کپور، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کا نام لیا جارہا تھا تاہم پریا اپنی مقبولیت سے باقی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پریا پرکاش کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انہیں اس کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

The post سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2IjBN35

No comments:
Write comments