Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

چیف جسٹس نے الیکشن سے قبل حکومت کے ترقیاتی فنڈز کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عام انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے اراکین کوترقیاتی فنڈز جاری کر رہی ہے، حکومت کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز انتخابات سے قبل کس قانون کے تحت دیتی ہے، ہو سکتا ہے سپریم کورٹ انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی لگا دے، سرکاری فنڈز کو اراکین اسمبلی کی صوابدید پر چھوڑا جا سکتا۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت سے فنڈز کے اجرا کی قانونی حیثیت پوچھ کرعدالت کو آگاہ کریں، کیا اراکین کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل پری پول (قبل از الیکشن) دھاندلی میں نہیں آتا؟۔

The post چیف جسٹس نے الیکشن سے قبل حکومت کے ترقیاتی فنڈز کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GnTpdm

No comments:
Write comments