Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے

 اسلام آباد: وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کرکے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک  وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آؤٹ کروں گا۔

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں نہ آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آپ کے مؤقف کی ترجمانی کی ہے اور جب اسپیکر واک آؤٹ کرگئے تو کسی معزز ممبر کو احتجاجاً نہیں جانا چاہئے تاہم پی ٹی آئی اراکین بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

The post اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HtsZGC

No comments:
Write comments