Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

 اسلام آباد: وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل صدر کے انتخاب  کے لئے  جنرل کونسل پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا تاہم شہبازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب اجلاس میں صرف مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جس میں نوازشریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔

The post شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2tK9ho9

No comments:
Write comments