Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday, 13 March 2018

پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض

ریاض: پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کورائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز ”کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس“ تفویض کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈل تفویض کرنے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی جس میں رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل تفویض کیا۔

ترجمان نے بتایا  کہ پاک بحریہ کے سربراہ اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور بحرِہند کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

The post پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HtPQlh

No comments:
Write comments