Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 March 2018

شطرنج کے مہروں تم جیتے نہیں تمہیں بدترین شکست ہوئی، مریم نواز

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شطرنج کے مہرو! تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان اور آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شطرنج کے مہرو تم جیتے نہیں بلکہ تمہیں بدترین شکست ہوئی، ذرا عوام کے سامنے تو آؤ، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا۔

یہ پڑھیں: صادق سنجرانی چیئرمین اورسلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین 

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ جب کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

The post شطرنج کے مہروں تم جیتے نہیں تمہیں بدترین شکست ہوئی، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FKgI3n

No comments:
Write comments