Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مکمل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ اس شخص نے جاری کیے جو نااہل ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کسی پارلیمینٹیرین کو چور اچکا نہیں کہا، مفروضے پرمبنی سوالات کررہے تھے، الحمداللہ اور ماشاء اللہ کے لفظ اپنی لیڈر شپ کے لیے استعمال کیے، ہم نے کہا تھا ہماری لیڈر شپ اچھی ہے، قانونی سوالات پوچھ رہے تھے تاہم کسی وضاحت کی ضرورت نہیں اور نہ وضاحت دینے کے پابند ہیں، ان سوالات پر جو ردعمل آیا وہ قابل قبول نہیں۔

بابراعوان نے دلائل میں کہا کہ نیلسن منڈیلا کی اہلیہ نے پارٹی اور تحریک چلائی، نیلسن منڈیلا نے بعد میں اہلیہ کو طلاق دے دی لیکن اہلیہ نے نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا۔ بابر اعوان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ آج شام بجے بتائیں گے کہ مختصر فیصلہ سنانا ہے یا فیصلہ محفوظ کیاہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، شیخ رشید اور جمشید دستی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نااہل ہیں اور وہ پارٹی صدر نہیں بن سکتے۔

The post الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EIHklF

No comments:
Write comments