Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

کپل شرما آج زلمی نائٹ ود کپل میں پرفارم کریں گے

 دبئی: بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما آج شام پشاور زلمی کی جانب سے دبئی میں منعقدہ ”زلمی نائٹ ود کپل شرما“ میں پرفارم کریں گے۔

پشاورزلمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کپل شرما کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دوست کے ساتھ ناشتہ کر رہے ہیں اور اس دوران اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ”تمام زلمی فینز کو میرا سلام، میں آج دبئی آ رہا ہوں، انہوں نے ساتھ کھڑے ہوئے دوست رنجیت کو مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ شخص مجھے بہت تنگ کر رہا ہے، مجھے ناشتے کی میز سے اٹھایا ہے اور میرا آملیٹ ٹھنڈا ہو رہا ہے، تمام شائقین سے آج شام دبئی میں ملاقات ہو گی۔“

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 22 فروری سے ہو گا جس کیلیے تمام ٹیموں نے دبئی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مختلف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی تھی جبکہ آج زلمی نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

The post کپل شرما آج زلمی نائٹ ود کپل میں پرفارم کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2on0SAU

No comments:
Write comments