Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 297 ارب روپے خرچ ہوئے

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ ہونے والی رقم کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت خزانہ کے حکام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگی اخراجات کی تفصیلات تحریری طور پر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دس سال میں 297 ارب روپے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ ہوئے، آپریشن ضرب عضب میں عسکری اداروں کو 152 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ  روپے سے زائد جاری کیے گئے،اس آپریشن  کے دوران خصوصی گرانٹ کی مد میں پاک فوج کو 15 ارب، فضائیہ کو 12 ارب  جب کہ بحریہ کو 15 ارب روپے دیئے گئے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے امریکا نے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس مد میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر وصول ہوئے۔ اسی طرح ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 67ارب 58کروڑ 80لاکھ جاری کیے گیےجب کہ فاٹا سیکٹریٹ کو نقل مقانی کرنے والوں کی بحالی کے لئے 45ارب 25کروڑ کا اجرا کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اپنے ماتحت اداروں کو 31 ارب 35 کروڑ جاری کیے گئے۔ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کو 33 ارب روپے اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور روشنی کا انتظام کرنے کے لیے 19 ارب 42 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 3سال میں120خودکش حملے ہوئے،تفصیلات سینیٹ میں پیش

اجلاس میں وزارت خزانہ نے گردشی قرضوں کے حوالے سےایوان میں تحریری جواب پیش کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضے 472 ارب 67 کروڑ روپے تک پہنچ گئے، گیس کمپنیوں کے 13 ارب 75 کروڑ ، آئل کمپنیوں کے 89 ارب 43 کروڑ کے گردشی قرضے واجب الادا ہیں جب کہ آئی پی پیز کے 288 ارب،  نیوکلیئر کے 12 ارب 21 کروڑ ، واپڈا اور دیگر اداروں کے 51ارب 64 کروڑ روپے کے گردشی قرضے واجب الادا ہیں۔

The post دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 297 ارب روپے خرچ ہوئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2okHDJl

No comments:
Write comments