Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 21 February 2018

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں، نفیسہ شاہ

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں جب کہ یہ عمران خان کا آخری اور بلاول کا پہلا الیکشن ہوگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسی بحث چھیڑی گئی ہے کہ اداروں میں تصادم ہو لیکن رضا ربانی نے کشیدگی کے ماحول میں آرمی چیف کو بلاکر ماحول کو اچھا کیا جب کہ ملک میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ایک جانب شرجیل میمن جیل میں ہے اور دوسری جانب کیپٹن صفدر آزاد ہے، بی بی مریم ہر شہر گھوم رہی ہیں اور اداروں پر بھی تنقید کر رہی ہیں، جب پاناما آیا تو مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ سے بھاگی اور اب یہ دوبارہ پارلیمنٹ میں آنا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں اور یہ عمران خان کا آخری الیکشن اور بلاول کا پہلا ہوگا، ہم اپنے دور حکومت میں اٹھارویں ترمیم لائے اور پیپلز پارٹی نے ملک کے 3 ڈکٹیٹروں کا خاتمہ کیا جب کہ عدلیہ کے لئے کسی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ عدلیہ اتنی طاقتور ہے کہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکتی ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، سینیٹ کے الیکشن کی جہاں بھی بات ہوئی پیپلز پارٹی کی ہی تعریف ہوئی۔

 

The post مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف ایک سکے کے دو رخ ہیں، نفیسہ شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HB8HMg

No comments:
Write comments