Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 22 February 2018

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔

سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پرایندھن کی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔

نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔

The post نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EXhpFZ

No comments:
Write comments