Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 1 February 2018

شعیب ملک کی 36 ویں سالگرہ، ثانیہ مرزا اور ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

لاہور: قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ساتھی کرکٹرز نے مبارکباد دی ہے۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جنم دن مبارک، آپ کیلیے محبت، مسکراہٹوں اور ہمیشہ خوشی کی خواہشات کے ساتھ“۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ ساتھی کرکٹرز اظہر علی، سعید اجمل، حسن علی، رومان رئیس، شاداب خان، سلمان بٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، سعد نسیم اور دیگر نے ان کومبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شعیب ملک نے سالگرہ کیلیے نیک خواہشات پر ساتھی کرکٹرز اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے 1999 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کیا، انہوں نے اب تک 261 ایک روزہ میچز میں 6975 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 9سنچریز اور 41 نصف سنچریز شامل ہیں جبکہ 154 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں، 35 ٹیسٹ میچز میں 3 سنچریز اور 8 نصف سنچریز کی مدد سے 1898 رنز بنانے کے ساتھ 32 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 6 ففٹیز سمیت 1821 رنز بنائے ہیں جبکہ 25 وکٹیں بھی اپنے نام کی ہیں۔

The post شعیب ملک کی 36 ویں سالگرہ، ثانیہ مرزا اور ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E6HKBi

No comments:
Write comments