Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 27 February 2018

اسرائیل میں نومسلم شخص کو داعش سے تعلق پر 38 ماہ قید

مقبوضہ یروشلم:  اسرائیلی عدالت نے یہودیت سے اسلام قبول کرنے والے نو مسلم ویلنٹن میزلیوسکی کو داعش سے تعلقات رکھنے کے جرم میں 38 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

اسرائیل کی ضلعی عدالت نے گزشتہ روز 40 سالہ نو مسلم ویلنٹن میزلیوسکی کو انتہا پسند جماعت داعش سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کے مقدمات میں 38 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے جس کےبعد ملزم کو سخت حفاظتی پہرے میں عدالت سے جیل منتقل کردیا گیا، نو مسلم شخص نے الزمات کی تردید کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔

اسرائیلی عدالت نے نومسلم ویلنٹن کے خلاف اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تھا جب کہ ملزم کے انتہا پسندانہ خیالات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا تھا جس کا ملزم نے برملہ اظہار بھی کیا ہے اس لیے ملزم کو 38 ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلا روس کے رہائشی 40 سالہ ویلنٹن نے 1996 میں اسرائیل ہجرت کی تھی جہاں اسرائیلی آرمی کی لازمی ٹریننگ کے دوران 2000 میں ملزم نے اسلام قبول کرلیا تھا، ملزم کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث سیکیورٹی اداروں نے اسے واچ لسٹ میں شامل کیا تھا اور شواہد ملنے کے بعد 2017 کو حراست میں لیا تھا۔

The post اسرائیل میں نومسلم شخص کو داعش سے تعلق پر 38 ماہ قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2t0FLdm

No comments:
Write comments